عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاقِ رائے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ1991ء کا معاہدہ تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے، عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوش حالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور مدد کی ضرورت ہے۔