انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Nov 21, 2024 | 15:29:PM
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،پراسیکیوشن نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس پر عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

عمرن خان کو تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا، تفتیشی افسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں تفتیش کریں گے۔

جسمانی ریمانڈ منظور ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی کے سیل کو پولیس اسٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا، عمران خان جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھانہ نیو ٹاون پولیس کی حراست میں رہیں گے۔