الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا

Nov 21, 2024 | 15:46:PM
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت سے منتخب رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل63 اے کے تحت عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا۔الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے نواز شریف کی درخواست منظور کرلیا ، عادل بازئی کیخلاف نواز شریف کی درخواست پر سپیکر نے کا ریفرنس منظور کیا ۔

نواز شریف کاکہنا ہے کہ عادل بازئی نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا، عادل بازئی کاکہنا ہے کہ کبھی نون لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی،اسمبلی ویب سائٹ پر بطور آزاد رکن موجود ہوں۔عادل بازئی این اے 262کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے این اے262کوئٹہ کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔