بانی پی ٹی آئی کی پارٹی صدارت سے ہٹانےسمیت دیگر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے، حلقہ این اے 95 سے نااہلی، بلے کا نشان واپس لینے ، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کل کرے گا،پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری،جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں۔درخواستیں بانی پی ٹی آئی اور سیکرٹری تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
دوسری طرف لارجر بینچ کے روبرو وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوں گے۔