روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں 

Nov 21, 2024 | 18:30:PM

(اشرف خان)حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اقدامات رنگ لانے لگے ،روپے کے مقابلے ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8   پیسے کمی   ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.04 روپے سے کم ہوکر 277.96 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے   278 روپے 95 پیسے کا ہوگیا ،یورو   1.15 روپے کم  ہوکر 293.13 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.47 روپے سستا ہوکر  351.83 روپے پر آگیا  ،یو اے ای درہم 3  پیسے کمی سے  76.01 روپے پر پہنچ گیا  ،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر   74.23 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں