پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وزیر داخلہ

Nov 21, 2024 | 18:07:PM
پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وزیر داخلہ
کیپشن: وزیر داخلہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو بھی عدالت کا آرڈر ہو گا اس پر عملدرآمد ہو گا،24 کو وفد کا دورہ ہے جس پر راستے اور موبائل بند کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہے کریں کوئی نہیں روکے گا لیکن اسلام آباد آ کر احتجاج کرنا جس دن اہم دن ہے وہ  ایک سوال ہے ، وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں  ہو رہے،مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، بات چیت ہونی چاہیے لیکن دھمکیوں سے نہیں ۔

 موبائل بندش کا کل رات تک فیصلہ ہو گا، وزیراعلی کے پی آئی جی کے پی چیف سیکرٹری سے آئے روز بات ہوتی ہے سکیورٹی کے حوالے سے رابطہ رہتا ہے۔ 

 بعد ازاں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے میڈیا روم آمد ،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا،سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ساتھ موجود تھے ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ یہاں آیا ہوں،  یہاں آکر خوشی ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کورٹ رپورٹرز کے صحافتی کردار کو سراہا۔