پابندیوں میں نرمی ، سموگ کی وجہ سے بند تفریحی گاہیں کھول دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم)پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ سے بند تفریحی گاہوں کو کھول دیا گیا، تمام پارک، چڑیاگھر، تفریح گاہیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ، آوٹ ڈور سپورٹس کی اجازت ہوگی، تمام تفریحی مقامات کو آٹھ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفریحی مقامات کو 22 نومبرسے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوں گی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنٹل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بیکریوں کو بھی رات 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔