پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج ،قیادت  نے کارکنان کو سفر شروع کرنے سے روک دیا 

Nov 21, 2024 | 20:30:PM

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو غیبی مدد کا انتظار ، 24نومبر احتجاج کیلئے دور دراز سے اسلام آباد آنے والے قائدین اور کارکنان کو تاحکم ثانی سفر سے روک دیا  گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ آج رات کا انتظار کریں کل صبح حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہو گا ، مذاکرات میں کوئی بریک تھرو ہو گیا تو کارکنان کو سفر کی صعوبت سے بچایا جائے گا،پہلے پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز کارکنان اور قائدین کو انفرادی طور پر پہنچنے کی ہدایات کی تھی،جمعہ کو اسلام آباد پہنچنے والے قائدین اور کارکنان کو بطور ایڈوانس پارٹی یہاں موجود ہونا تھا،پارٹی کی جانب سے روکنے پر ورکرز بھی کنفیوز ہو گئے ،کل سے اسلام آباد کے راستے بند ہو جائیں گے سفر کا حکم تاخیر سے ملا تو مشکلات ہوں گی ۔

مزیدخبریں