(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے نکالے جانے کی روداد سنادی ۔
ڈیجیٹل چینل 24 پلس کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے روح رواں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا کہ ان کا سیاسی آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور انہی کی ٹکٹ سے میں پنجاب میں پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوا تھا،انھوں نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں جب نون لیگ نے دوتہائی اکثریت حاصل کی تو تب فیصل آباد سے صرف ایک ہی سیٹ تھی اور وہ میں نے جیتی تھی اور اس دور میں الیکشن جیتنابہت بڑی بات ہوتی تھی۔
اس کے 2 سال بعد جب دوبارہ الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی نے زاہد سرفراز کو ایم این اے کا ٹکٹ جاری کیا جو کہ جنرل ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین تھے اور ہم نے ان کے دور حکومت میں جیلیں کاٹیں ،بڑی صعوبتیں برداشت کیں،اس لیے ہم نے ان کیخلاف جلوس نکالنا شروع کر دیے جس پر انہوں نے میرا ٹکٹ کینسل کر کے احمدسعید اعوان کو ٹکٹ جاری کردیا اور ریکارڈ پر ہے کہ زاہد سرفراز کے کہنے پر ہی پی پی پی نے میری رکنیت ختم کی ۔