جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا،’ ڈیل کرلو،’’ ڈیل کرلو‘‘ کی صدائیں دے رہا ہے: عطااللہ تارڑ

Nov 21, 2024 | 19:24:PM
جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا،’ ڈیل کرلو،’’ ڈیل کرلو‘‘ کی صدائیں دے رہا ہے: عطااللہ تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘‘کا بیان قیدی کی ’’فرسٹریشن ‘‘اور ’’گھبراہٹ ‘‘کا اعتراف ہے۔

ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’’ڈیل ‘‘ کے لیے جد و جہد کرنا ہے۔انہوں نے  کہا کہ جو کہتا تھا کہ ڈیل نہیں کروں گا،’ ڈیل کرلو،’’ ڈیل کرلو‘‘ کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ سے ڈیل صرف ’’قانون ‘‘کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔