موسم نے پھر سے کروٹ بدل لی، چند مقامات پر بارش کی بھی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )سموگ کے ستائے شہریوں کو پھر سے بارش کی آس، محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور دھند کی پیشگوئی کر دی ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان، تاہم شام/رات چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اورکوہستان میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے موسم کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگو دھا، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، ٹنڈو جام، جیکب آباد اور گردونواح میں سموگ/دُھند پڑنے کی توقع، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح،رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈکئے ئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07 ،اسکردو منفی 05، استور ، گوپس منفی 03،کالام اورگلگت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔