اعظم سواتی حسن ابدال میں درج مقدمات میں بری،ٹیکسلا کیس میں جوڈیشل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)5اکتوبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو حسن ابدال میں درج 2مقدمات میں ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،اے ٹی سی جج نے حسن ابدال میں درج دو مقدمات میں اعظم سواتی کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں پولیس نےاعظم سواتی کا 16روزہ ریمانڈ حاصل کر رکھا تھا،اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔