ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر 15ارب96کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، زرمبادلہ ذخائر20لاکھ ڈالر اضافے سے مجموعی طور پر 15ارب 96کروڑ72لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے کمی ہو گئی،مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے ،سٹیٹ بینک کے پاس دو ماہ سے زائد درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.70 کروڑ ڈالر کمی سے 4.68 ارب ڈالر پر آگئے ،ملکی مجموعی ذخائر 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 15 ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی ڈالر کے پر کتر دیئے، قیمت میں بڑی کمی