اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس، این ڈی ایم اے کے انضمام کا فیصلہ

Nov 21, 2024 | 20:51:PM
اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس، این ڈی ایم اے کے انضمام کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا کا اجلاس، این ڈی ایم اے اور ایرا کے انضمام کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایرا اور این ڈی ایم کے انضمام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم سے متعلق جائزہ لیا گیا ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرا اور این ڈی ایم اے کا انضمام کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا،  ایرا اور این ڈی ایم اے کے انضمام سے وسائل کے بہتر انتظام اور استعمال کے ساتھ آفات کی صورت میں مجموعی رسپانس فریم ورک بہتر ہوگا، ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو مربوط بنانے کے لیے آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔