آئیڈیاز2024عالمی سطح پردفاعی صنعت کےفروغ کیلئے اہم فورم ہے: جنرل ساحر شمشاد مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاہے کہ آئیڈیاز2024عالمی سطح پردفاعی صنعت کےفروغ کیلئے اہم فورم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی میں آئیڈیاز نمائش اور سیمینار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے دفاع، مسلح افواج کے کمانڈرز اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کرنے والوں میں ترکی، آذربائیجان، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، کمبوڈیا، سلطنت ایسواتینی، گیمبیا، برونائی، مالدیپ اور ملاوی کے حکام شامل تھے،ملاقاتوں میں دفاعی اورسکیورٹی تعاون بڑھانےپربات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں: جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کیلئے پی ایم ایس ٹی پی نئے راستے کھولے گا: نیول چیف
جنرل ساحرشمشادمرزا نے دفاعی پیداوار کےحوالے سے سیمینارسے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت ،مسلح افواج کےلیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے ،سرچ اورڈویلپمنٹ ،جدت اورنئی ایجادات کےلیے انتہائی اہم ہے،پاکستانی دفاعی صنعت ،ملکی ضروریات پوری کررہی ہیں،ڈیفنس انڈسٹریز بین الاقوامی منڈیوں سے بھی تعاون کررہی ہے،آئیڈیاز2024عالمی سطح پردفاعی صنعت کےفروغ کیلئے اہم فورم ہے۔
بعد ازاں جنرل ساحرشمشادمرزانے مختلف پویلین اورسٹالز کادورہ بھی کیا۔