عمران خان کے اعلان تک جلسے کی تاریخ تبدیل نہیں ہو گی ، بشریٰ بی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان خود تاریخ تبدیلی کا اعلان نہیں کرتے تب تک جلسے کی تاریخ تبدیل نہیں ہو گی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ آج میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام دینے آپ کے سامنے آئی ہوں،بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24 نومبر کو نکلنے کی کال دی ہے،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،بانی پی ٹی آئی نے ہر طبقے کو اس احتجاج کا حصہ بننے کا کہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے وکلا اور ججز کو بھی اس احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے،کہا جارہا ہے کہ 24 نومبر کی تاریخ تبدیل کردی جائے ،24 نومبر کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی،جب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے،جب تک بانی پی ٹی آئی خود آکر عوام سے خطاب نہیں کرتے 24 تاریخ احتجاج کی ڈیٹ تبدیل نہیں کی جائے گی۔
بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ ادارے اور پولیس اپنے بچوں پر ظلم کیوں کر رہے ہیں ؟ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،قانون کی خلاف ورزی ادارے خود کرتے ہیں،ؤکیا پاکستان صرف خان کا ہے؟،کیا ساری قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے دینی ہیں؟کیا خان کا دل نہیں کرتا آرام کرنے کو؟خان کو بہت چھوٹی سی جگہ پر رکھا گیا ہے،خان ڈیڑھ سال سے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے بیٹھا ہوا ہے،کسی بھی قانون میں کسی کو پر امن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا،یزید مت بنیں ،احتجاج کے لیے آنے والے بچے ،بچیاں بھی آپ کے بہن بھائی ہیں،اداروں کو کہتی ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھولوں گا،بانی پی ٹی آئی باہر آکر بدلہ نہیں لیں گے،بانی پی ٹی آئی کسی صورت بدلہ نہیں لیں گے،بانی پی ٹی آئی نے یہ واضح کردیا ہے،
بدلہ لینا اللہ کو بھی نہیں پسند۔