ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کیلئے گانا شیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران کیلئے گانا شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام میں کہاہے کہ خان صاحب میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں مگر ان برے ذہنوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے اورمیں اپنے کپتان، اپنے رہنما کوپاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا،مجھے افسوس ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ میں آپ کا اور بھابھی(خاتون اول) کا اپنی آخری سانس تک دفاع کروں گا۔
For You Khan Sahib @ImranKhanPTI I love you a lot but I can not stay due to those evil minds whose advise will break you and I can not see my captain, my leader, my mentor as a broken custodian of #pakistan I am sorry but I will defend you and bhabhi till ny last breath. Love pic.twitter.com/MUlhyKPXON
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 20, 2021
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا استعفیٰ آگیا۔۔۔وجہ کیا؟؟؟