مبینہ طور پر اغوا ہونےوالی بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن کہاں ہیں؟ ٹویٹ کردیا

Oct 21, 2021 | 00:59:AM
طبیعت خراب، علاج، اسلام آباد
کیپشن: رکن بلوچستان اسمبلی بشریٰ رند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی ناراض خاتون رکن نے ٹویٹ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی بشریٰ رند نے واضح کیا ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور اپنا علاج کرانے کیلئے اسلام آباد آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کیلئے دعاو¿ں کی بھی اپیل کی۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان کے اپوزیشن اور ناراض حکومتی ارکان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ اس دوران چار ناراض ارکان اسمبلی میں حاضر نہیں ہوئے جس پر جام کمال کے مخالف ارکان نے الزام عائد کیا کہ ان ارکان کو حکومت نے لاپتہ کیا ہے۔ ارکان کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اپوزیشن اور ناراض ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں دھرنا بھی دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کیلئے گانا شیئر کردیا