بلوچستان: لاپتہ خاتون رکن اسمبلی کہاں ہیں ۔۔ پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون رکن کا ٹویٹر پر شئیر کیا گیا پیغام سامنے آ گیا۔
تفصیلات کےمطابق رکن اسمبلی بلوچستان بشری رند کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کئے گئے پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور اپنا علاج کرانے کیلئے اسلام آباد آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔
Need your prayers,
— Bushra Rind (@RindBushra) October 20, 2021
not feeling well ,in Islamabad for treatment
یاد رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اور ناراض حکومتی ارکان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی اور اس موقع پر چار ناراض ارکان اسمبلی میں حاضر نہیں ہوئے جس پر اپوزیشن اراکان نے وزیراعلیٰ پر الزام عائد کیا کہ حکومت نے ناراض ارکان کو لاپتہ کیا ہے۔ چارممبران اسمبلی کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اپوزیشن اور ناراض ارکان نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا ہے اور وہ لاپتہ ہونیوالے ممبران اسمبلی کی فورہ بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رکشہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم،3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی