ملک بھر میں ڈینگی کے  حملے۔۔ کیسز  بڑھنے لگے

Oct 21, 2021 | 09:46:AM

 (24نیوز)کورونا کا روز کم کیا ہوا کہ ملک بھر میں ڈینگی نےوار تیز کر دیئے، پشاور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں مزید 64 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ سو مقامات سیل کئے گئے ہیں،پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 438 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 107 افراد بیمار ہوئے ، پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 412 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، صرف لاہور میں 332 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جناح ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مزید چھ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آج موسم کی صورتحال کیا ہوگی۔۔ جانیے

مزیدخبریں