دل کے 4مریضوں کا جسم میں ہوا بھر کے قتل۔۔۔  ظالم نرس کو سزائے موت ہوگی۔۔؟ 

Oct 21, 2021 | 10:10:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی  ریاست ٹیکساس کے سرکاری وکیل نے دل کے 4مریضوں کو  ذاتی تسکین اور خوشی کے لئے قتل کرنے والے میل(مرد) نرس کو سزائے موت دینے کی استدعا کر دی۔

ویب رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں   2017ءاور 2018ءکے دوران 37سالہ سفاک شخص ولیم ڈیوس نے4مریضوں کے جسم میں ’ہوا‘ انجیکٹ (داخل)کی تھی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں ولیم ڈیوس کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے اسے سزا سنائی جائے گی۔ ویب رپورٹ کے مطابق جان لیفرٹی، رونالڈ کلارک، کرسٹوفر گرین وے اور جوزف کیلینا نامی چاروں مریضون کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ٹیکساس کے سرکاری وکیل کی جانب سےعدالت میں ملزم کو سیریل کلر قرار دیا گیا ہے اور اسے سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا ہے کہ ملزم نے مریضوں کے جسم میں صرف اپنی ذاتی تسکین اور خوشی کے لئے ہوا  داخل  کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم کی صورتحال کیا ہوگی۔۔ جانیے

مزیدخبریں