ٹرین مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔۔کرایو ں میں 70فیصد تک رعایت

Oct 21, 2021 | 10:11:AM
ریل کے کرایوں میں 70فیصد کمی
کیپشن: ریل گاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ریلوے نے 70 سالہ یوم تاسیس کی مناسبت سے مسافروں کو ٹکٹوں پر 70فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ ریلوے نے اپنے ستر سالہ یوم تاسیس کے تناظر میں مسافروں کو ٹکٹوں میں 70 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے،سعودی ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ مشرق اور شمال کی ٹرینوں کے لیے ہوگا۔

 انتظامیہ نے بتایا کہ مسافروں ریلوے کے رعایتی ٹکٹ بدھ کو خصوصی کوڈ ’RAIL70‘استعمال کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں، رعایتی ٹکٹ 20 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک قابل استعمال ہوگا۔

ریلوے انتظامیہ نے مزید کہا کہ رعایتی ٹکٹ شمال اور مشرق کی لائن کی بزنس اور اکنامک کلاسوں کے لیے ہوگا، پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر آج کے دن دو سو ٹکٹوں کی بکنگ پر 70 فیصد رعایت ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:    جنت مرزا لاکھوں دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب۔۔30لاکھ صارفین نے فالو کیا