سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت مہنگائی کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم بڑے پروگرامزکا خود اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔ اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے، کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے، آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم کی ریلیز کو بڑھائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو، پنجاب، خیبرپختونخوا کی نسبت سندھ میں 20 کلو آٹا 400 روپے مہنگا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی ریلیزمیں مسلسل ڈیلے کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سندھ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیؒں: چیٹنگ نے میری زندگی بدل دی۔۔۔۔کومل عزیز کا اہم انکشاف