آریان سے کیا ملا۔۔؟ فلم ’’رئیس‘‘ کے ہدایتکار بھڑک اُٹھے۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار درخواست ضمانت مسترد کرنے پر فلم ’رئیس‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں بالی ووڈ ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے کہا کہ ’آپ کہہ رہے ہیں کہ آریان خان کے ’بین الاقوامی منشیات گروپ‘ سے رابطے تھے جو کہ واٹس ایپ چیٹس سے معلوم ہوا۔‘ ’’جب آپ نے کروز پر چھاپہ مارا تو آپ کو وہاں سے آریان خان کے پاس سے کچھ برآمد ہوا؟‘‘ بالی ووڈ ہدایتکار نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’آپ اتنے دنوں سے تفتیش کررہے ہیں، واٹس ایپ چیٹس کے علاوہ کوئی دوسرا ثبوت ملا؟‘‘ اگر ملا ہے تو سامنے لایا جائے۔؟
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی جیل میں آریان سے ملاقات۔۔ ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ۔۔ اجے دیوگن نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا