لائیو رپورٹنگ کے دوران موبائل چور نے فون چھین لیا۔۔۔ پھر کیا ہوا ؟ دلچسپ انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی کی لائیو رپورٹنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار چور نے فون چھین لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک صحافی کی لائیو رپورٹنگ اچانک ہی ایک فلمی سین میں تبدیل ہوگئی جب موٹر سائیکل پر سوار ایک چور نے موبائل چھین لیا۔ مصری اخبار یوم سیون سے وابستہ ایک صحافی دارالحکومت قاہرہ میں آنے والے زلزلے کی لائیو رپورٹنگ اپنے موبائل کے ذریعے کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار ایک چور تیزی سے آیا اور فون چھین کر لے گیا۔
لیکن چور کو یہ معلوم نہیں تھا کہ تمام واقعہ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ناظرین دیکھ رہے ہیں، چور نے موبائل موٹر بائیک پر اس طرح سے رکھا کہ کیمرہ اس کے چہرے کی طرف تھا،
#اليوم_السابع
— Yasmin Mahmoud (@M49828376Yasmin) October 19, 2021
مراسل اليوم السابع كان طالع لايف يتكلم عن الزلازل التليفون اتسرق منه والواد اللي سرقه كمل اللايف ???? pic.twitter.com/ZAyHXN53z6
یوم سیون نے فیس بک لائیو چور کے چہرے کے ساتھ ہی چلنے دیا جسے اخبار کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ رہے تھے۔
پولیس نے اس دن چور کی شناخت کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ فیس بک کے بعد ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شائع ہو گئی تھی جس پر صارفین چور کی بدقسمتی کے حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ۔۔ آج پھر دو میچ ہونگے