مستعفی ہونے کا معاملہ۔۔ مصباح الحق نے آخر کار خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصباح الحق نے آخرکار چپ کا روزہ توڑ ہی دیا، ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے مستعفی ہونے پر ساری بات سامنے رکھ دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی ہوا چلتی دیکھ کر مصباح الحق اور وقار یونس نے بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، مصباح نے اپنے مستعفی ہونے کی واضح وجہ نہیں بتائی مگر اب اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف نتیجے پر ہی توجہ دینا بڑا مسئلہ ہے، ہم اس سے آگے جاتے ہی نہیں اور نہ ہی کھلاریوں اور اسکلز میں بہتری پر توجہ دی جاتی ہے، جیسے ہی کسی ایک میچ یا سیریز میں شکست ہو تو خود کو بچانے کےلئے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں، اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آپ کوچز اور پلیئرز کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر اصل مسائل بدستور موجود رہیں گے،مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ پہلے آپ نے ٹیم کےلئے تبدیلیاں کیں اور پھر چند روز بعد یوٹرن لے کر نکالے ہوئے کرکٹرز کو واپس لے آئے۔
خیال رہے کہ مصباح الحق کو پہلے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ دونوں کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر بعد میں ان سے ٹیم سلیکشن کا اختیار واپس لے لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آریان سے کیا ملا۔۔؟ فلم ’’رئیس‘‘ کے ہدایتکار بھڑک اُٹھے۔۔