(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر نا جانتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے، ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں،فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئے گا، اپوزیشن پچھلے 3 سال سے احتجاج کررہی ہے۔
شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹی فکیشن کب ہوگا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ فواد چودھری بتا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو رپورٹنگ کے دوران موبائل چور نے فون چھین لیا۔۔۔ پھر کیا ہوا ؟ دلچسپ انکشافات