خورشید شاہ کی ضمانت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

Oct 21, 2021 | 13:44:PM

(24نیوز )سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت سپریم کورٹ  میں ہوئی۔ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں  ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم  دیا۔ سپریم کورٹ نے سید خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ای سی ایل کا معاملہ دیکھے گی۔خورشید شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیںشاہ رخ کے گھر چھاپہ۔۔ NCB کی تفتیشی ٹیم کو کیا ملا۔۔؟:

مزیدخبریں