(24نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اگلے سال تک بھی جاری رہ سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کہا کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقہ میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔ماہرین نے کہا کہ ویکسی نیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ،ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ۔۔ خورشید شاہ کی ضمانت منظور