(ویب ڈیسک)فیس بک پر پابندیوں کی زد میں آنیوالے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آگئے ۔ڈونلڈٹرمپ نے فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک کے مقابلے میں اپنی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرائیں گے ۔ ٹرتھ سوشل کے نام سے سوشل نیٹ ورک کا بیٹا ورژن نومبر میں لانچ کیا جائیگا جس میں مخصوص افراد کو دعوت دی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ پلیٹ فارم ان بڑی ٹیکنالوجی فرمز کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہو گا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اس لئے کیا کیونکہ وہ خود کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر پابندیوں کی زد میں رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات کے باعث ٹرمپ کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا۔ انتخابات میں ناکامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب کیپٹل ہل کی عمارت پر ہلہ بولے جانے کے بعد ٹرمپ کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس ۔۔ ایک اور بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ