کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔معروف ٹینس اسٹار  مشکل میں پھنس گئے 

Oct 21, 2021 | 17:09:PM
ٹاپ ٹینس کھلاڑی مشکل میں
کیپشن: کورونا ویکسین سے انکار پر کھلاڑی مشکل میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹینس کے معروف کھلاڑی  نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ایمیگریشن کے وزیر نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جس کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہوگی ۔ نوواک جوکووچ نے بھی اگر ویکسی نیشن نہ کرائی تو اسے بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے نہیں دیا جائیگا ۔آسٹریلین وزیر کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت کا خواہش مند ہوا اس کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کھلاڑیوں کیلئے نہیں بلکہ جو بھی آسٹریلیا کا سفر کرنا چاہتا ہے اس کیلئے کورنا ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  میرا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ہر آنے والے کو ڈبل ویکسین لگانے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا وائرس اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ آپ کا ٹینس  کے بڑے کھلاڑی ہیں یا ایک عام شہری ہیں یا آپ نے کتنے گرینڈ سلم جیتے ہیں۔ اپنے آپ کو  اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سربیائی کھلاڑی نے ویکسی نیٹڈ ہونے یا نہ ہونے کو ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنا سٹیٹس شیئر نہیں کرسکتا یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اورٹویٹر سے مقابلہ ۔۔۔۔ ٹرمپ کا نئی سوشل میڈیا ایپ لانچ کرنیکا اعلان