راولپنڈی:نوکری کا جھانسہ دیکر میٹروانڈر پاس میں خاتون کیساتھ زیادتی 

Oct 21, 2021 | 17:53:PM

(24نیوز) راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں میٹرو انڈر پاس میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

 متاثرہ خاتون کے مطابق طلال نامی شخص نے پہلے تشدد کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم طلال کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزارت انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔  شیریں مزاری نے کہا کہ معاملے کا علم  ہوتے ہی معلومات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔ معاملے کی چھان بین کے لئے ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ رابطہ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’’جب ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو فائدہ ہوتا ہے‘‘ ۔۔۔گورنر اسٹیٹ بنک کی انوکھی منطق

مزیدخبریں