(24 نیوز)ڈالر کی اونچی اڑان جاری،تاریخ کی بلندترین سطح کو چھو گیا،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں تمام حدیں ٹوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:نوکری کا جھانسہ دیکر میٹروانڈر پاس میں خاتون کیساتھ زیادتی
واضح رہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے،آج فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 481 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر