پاکستان ناقابل تسخیر۔حکومت تعلیم صحت سمیت فلاحی منصوبوں پرکام کرے۔ثمر مبارک مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ اب کوئی وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بن چکا ہے۔
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت نے ایٹمی دھماکا کیا تو طاقت کے توازن کے لئے ہم ایٹمی طاقت بن گئے، پاکستان نے مئی 1998ءمیں ایٹمی دھماکا کر کے دنیا میں اپنی طاقت منوالی، نئی نسل اب استحکام پاکستان کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت فی کس آمدن 60 ڈالر تھی، آج 1200 ڈالر پر پہنچ گئی، ملک کا لٹریسی ریٹ 12 فیصد تھا آج 70 فیصد سے تجاوز کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہم 50 میگاواٹ بجلی امرتسر سے منگواتے تھے، آج ہم 33 ہزار میگاواٹ بجلی خود پیدا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ہم 303 کی گولی نہیں بنا سکتے تھے، آج ٹینک، میزائل، فائٹر ایئر کرافٹ بنا رہے ہیں۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ طاقت کا توازن قائم ہے عوام سکھ کی نیند سورہے ہیں،حکومت کو تعلیم صحت سمیت فلاحی منصوبوں پرکام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔منشیات کیس ۔۔ ایک اور بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ