(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش نے پاپوا نیوگینی کو84رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 181رنزبنائے،کپتان محمود اللہ نے 50، شکیب الحسن نے 46اور لٹن داس نے 29 کی اننگز کھیلی۔پاپوا نیوگنی کی جانب سے کابووا موریا،ڈیمین راوواور اسد والا نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگینی کی ٹیم صرف 97رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
کپلن دوریگا نے ناقابل شکست46 رنز کی اننگز کھیلی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے4مخالف کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سیف الدین نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ورلڈ کپ کی اس فتح کیساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم نے اگلے مرحلے سپر 12کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کتے اور بلی کی آواز نکالنے والے طوطے کی ویڈیو وائرل