(24نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقا میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلئے ضروری ہے کہ ویکسی نیشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں ۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو کورونا کا خطرہ رہےگا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کو ویکسی نشین کے عمل میں بہتری کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ویکسینیشن کا عمل بہترین ہے ، اسکردو ، چارسدہ ، سرگودھا میں ویکسی نیشن مہم اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ، نوشہرہ ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، کراچی ، مینگورہ ، مردان میں ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ہوشیار۔۔پاکستان میں خطرناک کیلیفورنیا کورونا وائرس بھی آگیا
کورونا ابھی جانے والا نہیں۔عالمی ادارہ صحت کا انتباہ۔ویکسین لگوائیں۔ اسد عمر
Oct 21, 2021 | 20:41:PM