(نیوز ایجنسی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی نرالی منطق نے لوگوں کو انگلیاں اٹھانے پر مجبو رکردیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی،گورنر اسٹیٹ بینک مذاق بن کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے متعلق نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر اوپر جاتا ہے تو اوورسیز کے گھر والوں کے پاس زیادہ پیسہ آتا ہے، ان کا یہ کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
ٹویٹر صارف ارسلان حسن نے اس منطق کو نیا پالیسی بیان قرار دے ڈالا۔آر جے اویس شہباز نے لکھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ ہے، تیمور خان نے رضا باقر کو اکنامک ہٹ مین کہا تو دوسرے نے اکانومی ہٹلر کا لقب دے دیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے عقلمندوں کی بدولت پاکستان جاپان سے بھی تیز جارہا ہے، انہیں تو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف دونوں کا صدر ہونا چا ہئے۔
سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے نہیں۔ڈاکٹر رﺅف نامی صارف بولے اسٹیٹ بینک کا نام بدل کر اسٹیٹ بینک آف اوورسیز پاکستانی کردیا جائے۔نورین حیدر نے کہا کہ یقین نہیں آتا یہ بندہ گورنر اسٹیٹ بینک ہے، یہ بہت خوفناک اور تباہ کن ہے کیونکہ یہی شخص آئی ایم ایف سے پاکستان کے لئے مذاکرات کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔منشیات کیس ۔۔ ایک اور بھارتی اداکارہ کے گھر پر چھاپہ
ڈالر اوپر جائیگا تو زیادہ پیسہ آئیگا ۔۔گورنر اسٹیٹ بینک مذاق بن کر رہ گئے
Oct 21, 2021 | 22:13:PM