رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی تنخواہ لے رہے ہیں یا نہیں؟ جانیے

Oct 21, 2021 | 22:14:PM
تین سال، تنخواہ نہ لینے کا اعلان
کیپشن: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس عہدے پر رہتے ہوئے آئندہ تین سال کیلئے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے کھیل کے ساتھ اپنی دلی اور جذباتی وابستگی کی وجہ سے یہ عہدہ قبول کیا ہے اور وہ آئندہ تین سال تک تنخواہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اس لئے بنے ہیں کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے انداز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟
نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کلب مالکان کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”میرا کلیدی مقصد پاکستان میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ صفر تنخواہ پر جوائن کیا ہے اور تین سال تک میں ایک روپیہ بھی نہیں لوں گا۔ “ انہوں نے کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی توجہ نچلے لیول پر مرکوز کریں تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے۔ “

یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹریمنگ کے دوران خوبرو فنکارہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا