گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

Oct 21, 2022 | 09:16:AM

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو بطور چانسلر ارسال مراسلے میں لکھا ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا۔

مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے پر کوئی ممانعت نہیں لیکن تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں