صدر عارف علوی نے ایڈووکیٹ ترمیمی آرڈر 2022 پر دستخط کر دیئے

Oct 21, 2022 | 09:36:AM
صدر مملکت عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل ترمیمی آرڈر 2022 پر دستخط کر دیئے۔ صدر نے ترمیمی آرڈر کی منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی ہے
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے ایڈووکیٹ جنرل ترمیمی آرڈر 2022 پر دستخط کر دیئے۔ صدر نے ترمیمی آرڈر کی منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق آرڈر کے تحت ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی جو ایڈووکیٹ جنرل کی فرائض کی انجام دہی میں معاونت کریں گے۔

افسران کی تعیناتی داخلہ اور قانون و انصاف ڈویژن کے مابین مشاورت سے کی جائے گی۔ ترممیی آرڈر کے ذریعے 2015 کے صدر مملکت کے آرڈر نمبر ایک میں ترامیم کی گئیں۔