(ویب ڈیسک)پاکستان کو بھارت کی پٹائی کرنے کا انتظار ۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے میچ کا وقت قریب آن پہنچا ہے،ہائی وولٹیج میچ تیز بارش کی پیش گوئی کی اوٹ میں ہے لیکن جمعہ کو بھی ہونے والی بارش کے آگے پیچھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ایم سی جی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی،ساتھ میں اس بنے ٹریننگ بھی کی ہے۔اس طرح خراب موسم کے دورانیہ میں یہ اچھا نیک شگون ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ شام میں شیڈول ہے۔ایم سی جی میں اس وقت بادل چھائے ہیں،خیال کیا جاسکتا ہے کہ ٹیم کو ٹریننگ کا تھوڑا موقع ملے گا۔
ضرور پڑھیں : قومی بلے باز شان مسعود سرپر گیند لگنے سے زخمی
ادھر میلبورن میں ہفتہ اور اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن آج جمعہ کو اچھی نیوز یہ ہے کہ اتوار 23 اکتوبر کو میچ ٹائم میں اتناوقت نکل سکتا ہے کہ 10 اوورز فی اننگ کا میچ 2 حصوں میں ہوجائے،درمیان میں پھر بارش ہوسکتی ہے،اس لئے یہ بھی ممکن ہے کہ 7 سے 8 اوورز فی اننگ محدود ہو۔خیال ہے کہ کسی نہ کسی طرح کم سے کم اوورز کا میچ ممکن بنایاجائے۔