(24 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے، قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، بیک ڈور رابطوں سے ہمیشہ ملک کا نقصان ہوتا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی معمول کی بات ہے۔