’شکریہ کیپٹن جمال‘ سعودی پائلٹ کو الوداع کرنے کے رقت آمیز لمحات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 30 سال طیاروں کو اڑانے کے بعد سعودی پائلٹ کی ریٹائرمنٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
پائلٹ کی آخری پرواز کے وقت ان کو الوداعی لمحات نے سعودی شہریوں کو بھی غمزدہ کردیا۔ سعودی ایئر لائنز ’طیران ناس‘ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں پائلٹ کیپٹن جمال المھنی کو الوداعی اور آخری پرواز کے مناظر دکھائے گئے۔
#شكراً_كابتن_جمال بحجم السماء التي حَلقت بنا فيها فرحاً على مدى 30 عاماً.❤️????#طيران_ناس pic.twitter.com/qL7NztTxAK
— flynas طيران ناس (@flynas) October 19, 2022
جدہ سے ریاض کی اس پرواز میں پائلٹ نے مسافروں کے ساتھ بھی اظہار خیال کیا۔ سعودی شہریوں نے امید اور مضبوط جذبات کے ساتھ ان مناظر کو دیکھا۔ پائلٹ جمال المھنی ویڈیو کلپ میں اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آئے۔
جمال نے ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔ انہوں نے پروازوں کے دوران 22 ہزار سے زیادہ گھنٹے ہواؤں میں گزارے۔