(24 نیوز )سینیٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی چوتھے روز بھی ملتوی ہوگیا ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر ایوان میں ایک بار پھر احتجاج کیا گیا ،اپوزیشن ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے۔اپوزیشن کے ارکان کا اعظم سواتی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ،نعرے بازی کرتے رہے۔
چیئرمین سینیٹ کی بھی ایک نہ سنی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ ایجنڈا چلنے دیں ورنہ میں اجلاس ملتوی کردیتاہوں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کو اپنی نشستوں پر جانے کی ہدایت کی ۔
ضرور پڑھیں :فواد چوہدری نے اپنا’’کارنامہ‘‘موجودہ حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا ،سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا
اسلام آبادہائیکورٹ کی ہدایت پر بلوچ طلبہ کے مسائل سے متعلق کمیشن کاسیکرٹریٹ سینیٹ سیکرٹریٹ میں قیام کی تحریک منظور کی گئی سینیٹ میں شور شرابہ،ایوان کی کاروائی میں چوتھے روز بھی تعطل شکار رہی ۔پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کے باعث سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ۔