(24 نیوز )خیبر پختونخوا کے نجی تعلیمی ادارے میں گلوکارہ کا رقص ،خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
خیبر میڈیکل یونی ورسٹی کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے میں ایسی فحش سرگرمیاں شرمناک ہیں، ادارہ ویڈیو پر وضاحت دے ورنہ یونیورسٹی سے الحاق ختم کردیا جائے گا۔
نجی یونیورسٹی میں ہنر میلہ کے موقع پرگلوکارہ کےقابل اعتراض کپڑے پہنے اور فحش ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔