آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ریٹائر ہونے کا اعلان

Oct 21, 2022 | 14:26:PM

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ریٹائر ہونے کا اعلان ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہورہا ہوں -

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہورہا ہوں، آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی ،نئے آرمی چیف کا نام چند دنوں بعد سامنے آجائے گا ،موجودہ آرمی چیف مزید توسیع نہیں لیں گے ۔

یاد رہے  29 نومبر 2022 کو جنرل قمر باجوہ کو ان کی مدتِ ملازمت میں دی گئی توسیع ختم ہوجائے گی ۔وزیر اعظم اس سے قبل نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔نئے آرمی چیف کی دوڑ میں ٹاپ فور جنرل شامل ہیں ۔

مزیدخبریں