پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا ثبوتوں کیساتھ نا اہل ہوا: مریم کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا، میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔
پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/5gNffXw0ID
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اتنی سزا کافی نہیں، اسے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا چاہئے۔