الیکشن کمیشن کے سامنے فائرنگ: پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے فائرنگ کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو گرفتار کرلیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سامنے فائرنگ کی، جس پر اسلام آباد پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ اسلام آباد پولیس نے فائر کرنے والا پولیس اہلکار اور ایم این اے صالح محمد کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئے تھے۔ اہلکار پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی صالح محمد کا گن مین تھا۔