ٹی20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ اور زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئرلینڈ اور زمبابوے نے آسٹریلیا کے بیلریو اوول میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کو کرو یا مرو کے مقابلوں میں شکست دے کرٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آئرلینڈ نے دن کے پہلے کھیل میں دو بار کےٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دی ، جبکہ زمبابوے نے دوسرے گیم میں اسکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔آئرلینڈ گروپ اے میں میزبان ٹیم، آسٹریلیا، 2021 ورلڈ کپ فائنلسٹ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔دوسری جانب زمبابوے گروپ بی میں 2007 اور 2009 کے چیمپئن بھارت اور پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔
12 teams, 1 winner ????
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 21, 2022
The Super 12 phase begins tomorrow at the #T20WorldCup after Zimbabwe and Ireland make it as the last two teams on Day 6 of the tournament!
Check the updated fixtures here ???????? https://t.co/W1USNi0tX6 pic.twitter.com/rSse5eyFwW
یاد رہے کہ ہر ٹیم سپر 12 مرحلے میں پانچ میچ کھیلے گی جس میں ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔