عمران خان نااہل، پرویز الہٰی نے بھی خاموشی توڑ دی

Oct 21, 2022 | 17:59:PM

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک بیان میں کہا’’ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں،مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے‘‘۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے پر اہم موقف دیا گیا،   وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہناتھا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ انصاف کا قتل عام ہوا، کپتان سرخروہوں گے ، کپتان کل بھی صادق و امین تھےاور آج بھی ،فیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے،   قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔

واضح رہے کہ   الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے،  عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں۔

مزیدخبریں